
سعید بیگ لال
سعید بیگ خوش لال حاکیم تورکہو کا سب سے چھوٹا فرزند تھا اور پردم خان اور محمد بیگ کا بھائی تھا۔ آپ کے جد آمجد میر خوش دور ریئسہ میں وسطی ایشیا سے چترال میں وارد ہوےَ۔ خوش کی اولاد مختلف اوقات میں علاقہ تورکہو اور موڑکہو میں حکومت کی۔ ان کی اولاد کی ان علاقوں میں عملداری کی ثبوت تورکہو کے را زوےَ اور عدلیہ کونسل کے دستاویزات میں ملتا ہیں۔ دور ریئسہ میں چترال کے مختلف علاقوں میں حاکیم یا چارویلو کے پوزیشن پر “٘٘میر” ہوا کرتا تھا۔ اس طرح دور ریئسہ میں “میر خوش،میر شغنی،میر محمد بیگ ، میر ابراہیم، میر حازبک، میر شوقی اور میر لاچین بیگ وغیرہ قابل ذکر تھیں۔(غفران ۱۹۲۱؛ ہولزورتھ ۲۰۰۷)
اس طرح وقت گزرتا گیا اور میر خوش کے اولاد “خوشے” کہلاےَ۔ یہ قبیلہ دور کٹوریہ میں بھی ممتاز اقوام میں ان شمار ہوتاتھا۔ یہ قبیلہ چترال کے طول و عرض میں پیھلی ہوئی ہے لیکن ان کی اکثریت تورکہو میں آباد ہے۔ دور کٹوریہ میں سعید بیگ کے آباواجداد میں ملک آژدار اور گوبونک قابل ذکر تھیں۔ شاہ خیراللہ کے دور حکومت میں بہرام بیگ کے اولاد نے ان کے برخلاف شہزادہگان شاہ افضل کا ساتھ دیا تھا۔ محترم شاہ کٹور ثانی کے ابتدائی حکومت میں ملک اژدار نے گلگت کے جنگ کے دوران انتہائی سردی میں دریا کو عبور کرکے دشمن پر حملہ آور ہوےَ اور ان پر فتح حاصل کیا۔ اس بہادری کا تذکراہ میرزا محمد سیر نے اپنے شہراہ افاق کتاب شاہنامہ میں کیا ہے۔ ملک اژدار کے ذاتی استعمال شدہ بندوق اپ بھی ان کے اولاد کے پاس موجود ہے اور اس میں ۱۲۲۵ھ درج ہے۔ ت ۱۸۹۵ء کے جنگ کے دوران اپکی خاندان نے مہتر شیر افضل کے خلاف انگیرزوں کا ساتھ دیا تھا۔ اعلی حضرات کے عہد میں سعید بیگ کے والد خوش لال مہتر کے حضور میں ممتاز اور معتبر تھے۔ آپ کئ سالوں تک چترال عدلیہ کونسل کے رکن رہے۔ پھر اپ کو حاکیم تورکہو کا عہدہ دیا گیااور اپنے انتقال تک اس عہدے پر فائض رہے۔ سعید بیگ لال تورکہو کے مرکزی مقام شاگرام میں پیدا ہوےَ۔ پھر والد کی طرف سے رائین اور کھوت میں جائیدادیں دی گئ۔ سعید بیگ بھی مہتران چترال کے دربار میں معتبر تھا اور عدلیہ کونسل کے رکن جنا گیا۔ آپ پولو کے بہترین کھلاڑی تھے اور تورکہو کے اس ٹیم کا حصہ تھے جو کئ سالوں تک ریاستی مقابلے میں اول اتے رہے۔ آپ کے بارے میں حکومت ہند کے شائع شدہ رپورٹ ٘میں لکھا ہے کہ
“ SIAD BEG Lal of Rain, Turikho. YOUDger brother of Purdum Khan (No. 92) and Mohd. Beg (No. 71). A good polo player. Owns much land in Rain.”